the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،13فروری(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کرکٹر عرفان پٹھان فی الحال ٹیم سے باہر چل رہے ہیں لیکن پاکستانی لڑکی کے سوال پر کرارا جواب کے سبب وہ ان دنوں بحث میں ہیں. عرفان دراصل، ایک تقریب کا حصہ بننے کے لئے ناگپور میں آٹھ فروری کو پہنچے تھے اور اس دوران انہوں نے اس واقعے کا ذکر کیا.

کرکٹر عرفان پٹھان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ہی ایک کھلاڑی کے لئے فخر کی بات ہوتی ہے، لیکن میرے لئے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک ہندوستانی کھلاڑی ہونا اس سے بھی فخر کی بات ہے. ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے عرفان نے بتایا کہ ایک بار پاکستان میں ایک لڑکی نے ایک سوال پوچھ لیا، جس کا انہوں نے



بھرپور جواب دیا تھا. انہوں نے کہا کہ جب لاہور کی ایک کالج طالبہ نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ آپ مسلمان ہو کر انڈیا کے لئے کیوں کھیلتے ہو ، تب میں نے کہا تھا مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے. یہ واقعہ آج بھی مجھے بہتر کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے . تاہم کرکٹ کیریئر کے دوران ایسی کئی واقعات ہوئے، جس پر میں فخر کر سکتا ہوں.

انہوں نے بتایا کہ پہلے میچ میں جب سورو گنگولی نے انہیں ہندوستان کی کیپ دی تو وہ سب سے زیادہ یادگار لمحہ ہے. انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں. آسٹریلیا کے دورے پر پرتھ ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بننا بھی دلچسپ تھا. عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنائی ہٹ ٹرک ناقابل فراموش بتایا.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.